اسلام آباد: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوارالحق نے کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے، اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آرمی ویلفیئرٹرسٹ کے زیراہتمام 67 ویں قومی سینئر ہاکی چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں شرکت کی، نگران وزیراعظم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ہاکی کے کھیل سے میرا جنون کی حد تک لگاؤ ہے، کرکٹ کی طرح ہاکی میں بھی سپرلیگ اچھا آئیڈیا ہے۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہاکی کو پروموٹ کرنے کے لئے ہرممکن کوششیں کریں گے، پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈز ہمارے ہیرو ہیں۔