کوئٹہ: (دنیا نیوز) نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی نے شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کر دیا، ایونٹ کے مقابلے یکم نومبر تک جاری رہیں گے۔
کوئٹہ میں شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب ہوئی جس میں نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی، سیکرٹری سپورٹس اور دیگر نے شرکت کی۔
نگران وزیر کھیل نے بیڈ منٹن کی شاٹ لگا کر سپورٹس فیسٹیول کا افتتاح کیا، سپورٹس فیسٹیول میں 17 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے، فیسٹیول میں ایک ہزار کھلاڑی اور آفیشل حصہ لیں گے۔
سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران صوبائی وزیر کھیل جمال رئیسانی کا کہنا تھا کہ شہید سراج رئیسانی سپورٹس فیسٹیول امن کا پیغام ہے، سپورٹس نوجوانوں کیلئے مشعل راہ ہے اور کھلاڑی ہمارے سفیر ہیں۔
جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں امن وامان میرے والد سمیت تمام شہداء کے مرہون منت ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے بہت ساری جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔