ڈیرہ بگٹی: 9 ستمبر کو اغوا ہونیوالے باقی دو فٹبالرز بھی بازیاب

ڈیرہ بگٹی: 9 ستمبر کو اغوا ہونیوالے باقی دو فٹبالرز بھی بازیاب

لیویزذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں مغوی فٹبالر بازیاب ہو کر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں، لیویز حکام کے مطابق بابر اور شیراز کے خاندان نے بھی بازیابی کی تصدیق کردی ۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان سے اغوا ہونے والے 6 میں سے چار فٹبالرز بازیاب

واضح رہے کہ ستمبر میں مسلح افراد نے سی ایم گولڈ کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے 6 فٹبالرز کو اغوا کیا تھا جس میں سے 4 نوجوان 29 ستمبر کو بازیاب ہوئے تھے ۔