سوئی ناردرن سپورٹس گالا 2023 میں لاہور ڈسٹری بیوشن فاتح قرار

Published On 17 November,2023 06:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب سٹیڈیم میں منعقد ہونے والا4 روزہ سوئی ناردرن سالانہ سپورٹس گالا لاہور ڈسٹری بیوشن کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

14 تا 17 نومبر تک منعقد ہونے والے سپورٹس گالا کےاختتامی میچز میں لاہور ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے 51 پوائنٹس کے ساتھ پہلی، فیصل آباد ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے 44 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اورمردان ڈسٹری بیوشن کی ٹیم نے 41 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آ باد ڈسٹری بیوشن کے اویس ایونٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

سپورٹس گالا کے آ خری روز چیف فائنانشل آفیسر فیصل اقبال، سینئر جنرل مینیجر (ڈسٹری بیوشن) قیصر مسعود، سینئر جنرل مینیجر (پروجیکٹس) شہزاد لون، صدر سپورٹس سیل امتیاز محمود، نائب صدر محمد ارشد، جنرل سیکرٹری عمران صفدر ورک، فنانس سیکرٹری کنول وزیر، ممبر سپورٹس سیل آفتاب اشرف اور خالد محمود کے علاوہ سیکرٹری سی بی اے یونین شاہین اقبال مروت نے فاتح کھلاڑیوں میں شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے ۔