ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ روانہ

ورلڈ یوتھ سکریبل چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم تھائی لینڈ روانہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم میں 9 لڑکے اور 2 لڑکیاں شامل ہیں جس میں علی سلمان اعزاز کا دفاع کریں گے۔

ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں عفان سلمان، مونس خان، احزام احمد، بلال اشعر، احمد سلمان، مصباح الرحمٰن، سیحان اویس اور شان عباس شامل ہیں جبکہ لڑکیوں میں حاورہ فاطمہ اور منال اشعر شامل ہیں۔

ورلڈ یوتھ چیمپئن شپ یکم سے تین دسمبر تک تھائی لینڈ میں کھیلی جارہی ہے۔