اسرائیلی فضائی حملے میں فلسطینی فٹبال ایسوسی ایشن کے اولمپک کوچ شہید

Published On 07 January,2024 09:54 am

غزہ : (ویب ڈیسک ) فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فلسطین کی اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ ہانی المصدر اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوگئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 42 سالہ ہانی المصدر 2018 میں ریٹائر ہوئے تھے اور فلسطین کی قومی ٹیم کے کوچ بننے سے قبل غزہ سپورٹس کلب کے مڈ فیلڈر تھے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملے میں اولمپک فٹ بال ٹیم کے کوچ شدید زخمی ہوگئے تھے اور جانبر نہ ہوسکے ۔

فلسطینی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ہانی المصدر کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 67 فٹبالرز سمیت 88 مرد اور خواتین کھلاڑی کے علاوہ 24 منتظمین اور تکنیکی عملہ اسرائیلی فضائی حملے میں شہید ہوچکے ہیں۔

 

Advertisement