لاہور:(دنیا نیوز)قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی کندھے(بروکن کالر) کی کامیاب سرجری ہو گئی۔
26 مارچ کو فرید اللہ میچ کے 33ویں منٹ میں اردنی ڈیفنڈر کو ٹیکل کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان پہنچنے پر انہیں ایئرپورٹ سے ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
پی ایف ایف کے چیف میڈیکل آفیسر، ڈاکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی انجری کو سکین کیا گیا تھا، سرجری لاہور میں آرتھوپیڈک اینڈ سپورٹس سرجن ڈاکٹر عامر سہیل نے کی ،ڈاکٹر کی جانب سے فرید کو آٹھ سے دس ہفتوں تک آرام کرنے کا کہا گیا ہے۔