فٹبال چیلنج کپ لاہور سے اسلام آباد منتقل

فٹبال چیلنج کپ لاہور سے اسلام آباد منتقل

پی ایف ایف چیلنج کپ کا دوسرا راؤنڈ طویل تاخیر کے بعد یکم مئی سے شروع ہونا ہے، پی ایف ایف نے ایونٹ پہلے لاہور میں کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن پنجاب سپورٹس بورڈ نے پی ایف ایف کو ایونٹ کیلئے گراؤنڈ دینے سے انکار کردیا۔

پی ایف ایف نے میچز اسلام آباد شفٹ کردیے جس کیلئے تین وینیوز فائنل کرلیے ہیں، مقابلے مہران گراؤنڈ، پی ایس بی فٹبال پچ اور جناح سٹیڈیم میں ہوں گے، جناح سٹیدیم میں صرف ناک آؤٹ راؤنڈ کے میچز ہوں گے۔