پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی ، تعمیر کے بعد کوچنگ سنٹر کیسا لگے گا؟  تھری ڈی ماڈل سامنے آگیا۔

پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن (rehabilitation ) سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔

پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سینٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے ۔

ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سینٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔

 نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔