میڈرڈ اوپن: ہسپانوی ٹینس سٹاررافیل نڈال کا مینزسنگلزمیں فاتحانہ آغاز

میڈرڈ اوپن: ہسپانوی ٹینس سٹاررافیل نڈال کا مینزسنگلزمیں فاتحانہ آغاز

اے ٹی پی کے زیر اہتمام میڈرڈ اوپن کے دلچسپ مقابلے سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کے وینیو پارک منزاناریس میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں 37 سالہ ٹینس سٹار رافیل نڈال نےانتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف امریکی کھلاڑی ڈارون بلانچ کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 0- 6سے شکست دے کرنہ صرف ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا بلکہ دوسرے راؤنڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

رافیل نڈال نے اپنے حریف امریکی کھلاڑی کو 63 منٹ میں شکست دے کر فتح سمیٹی،جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔