اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان فٹبال ٹیم میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اہم کھلاڑی کا اضافہ ہوا ہے۔
پاکستانی نژاد برطانوی فٹبالر میکائیل عبداللہ قومی سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں، 18 سالہ اسٹرائیکر برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں۔
میکائیل عبداللہ کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے، میکائیل عبداللہ سعودی عرب کے خلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کیلئے دستیاب ہوں گے۔
پی ایف ایف اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے، انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے آدم خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہو گی۔