آسٹریلیا کو شکست، پاکستان کا والی بال سیریز میں فاتحانہ آغاز

Published On 28 May,2024 09:19 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا سے ہونے والی والی بال سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے فتح اپنے نام کرتے ہوئے ایک صفر سے برتری حاصل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے لیاقت جمنازیم میں کھیلے جانیوالے پہلے میچ میں گرین شرٹس نے کینگروز کیخلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

قومی والی بال ٹیم نے میچ کے تین سیٹ پچیس باٸیس، پچیس باٸیس اور پچیس بیس سے جیتے۔ تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 29مٸی کو کھیلا جاٸیگا۔