یوروکپ : فرانس اور پرتگال کی ٹیموں نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Published On 02 July,2024 08:38 am

جرمنی: (ویب ڈیسک) فرانس اور پرتگال کی ٹیمیں یورو کپ 2024 کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس نے بیلجیئم کو ایک صفر سے ہرادیا، فرانس کی جانب سے واحد گول جین ورٹونگھن نے میچ کے 85 ویں منٹ میں کیا۔

دوسرے پری کوارٹر فائنل میں پرتگال نے سلوونیا کو پینلٹیز پر تین صفر سے شکست دی۔

دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف سخت کوشش کے باوجود مقررہ وقت میں گول نہ کر پائیں، جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینلٹیز پر ہوا۔