کوئٹہ : (دنیانیوز) وزارت کھیل بلوچستان کی جانب سے سائیکل ریس اور میوزیکل نائٹ کا انعقاد کیا گیا۔
وزارت کھیل بلوچستان کی جانب سے 6 جولائی کو سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا، سائیکل ریس میں 200 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی، جس میں 40 خواتین سائیکلسٹ بھی شامل تھیں، سائیکل ریس میں ایک غیر ملکی کھلاڑی نے بھی شرکت کی۔
چیف منسٹر بلوچستان نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کیے ، تقسیم انعامات کی تقریب میں ایم پی ایز اور سول انتظامیہ نے شرکت کی جبکہ سائیکل ریس کے بعد میوزیکل نائٹ کی رنگا رنگ تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں 1500 سے زائد افراد نے بھرپور شرکت کی ۔
میوزیکل نائٹ میں ساحر علی بگا، عروج فاطمہ اور مقامی گلوکاروں نے فن کا جادو جگایا ۔
سائیکل ریس اور میوزیکل نائٹ میں معاشرے کے تمام طبقات کے افراد نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی شریک ہونے والے افراد نے وزیراعلیٰ کو اس طرح کی مزید تقریبات منعقد کرنے کی تجویز دی ۔
سائیکل ریس میں خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے۔