فرانس : (ویب ڈیسک ) پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 26 جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں 200 ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32 کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں، اولمپک گیمز میں پہلے تمغے 27 جولائی کو دیئے جائیں گے۔
تاہم اولمپک گیمز میں جیو پولیٹیکل تناؤ کے ساتھ فرانس کا اندرونی تناؤ بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے، اندرونی تناؤ اور جیو پولیٹیکل تناؤ کے امتزاج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
فرانس میں کچھ عرصہ سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی مسئلے پر شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔
خبررساں ادارے کے مطابق اس خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، دھمکیوں اور خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ گیمز کے دوران ان کی تعداد 45 ہزار اہلکاروں تک کردی جائے گی۔