یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی

یوگنڈا کی ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی کو سابق بوائے فرینڈ نے آگ لگا دی

پولیس کا کہنا ہے کہ 33 سالہ میراتھن رنر ریبیکا کا جسم 75 فیصد سے زیادہ جھلس گیا ہے، واقعے کے وقت ریبیکا گھر میں ٹریننگ کررہی تھیں جب سابق بوائے فرینڈ نے ریبیکا پر مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون ایتھلیٹ ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ کینیا میں خواتین کھلاڑیوں کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش پائی جاتی ہے ان میں کئی خواتین جان کی بازی ہار چکی ہیں۔