یو ایس اوپن : جسیکا پیگولا اورکیرولینا موچووا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

یو ایس اوپن : جسیکا پیگولا اورکیرولینا موچووا نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلے امریکا کے شہر نیویارک میں جاری ہیں۔

ویمن سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8 راؤنڈ میں امریکی ٹینس سٹار جسیکا پیگولا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پولش ٹاپ سیڈڈ ٹینس سٹار آئیگاسویٹک کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے ہرا کر سیمی فائنل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

فاتح کھلاڑی کا ویمنز سنگلز ٹاپ 4 راؤنڈ میں مقابلہ جمہوریہ چیک کی کیرولینا موچووا سے ہوگا، انہوں نے کوارٹر فائنل میچ میں برازیلین حریف کھلاڑی بیٹریز حدادمایا کو سٹریٹ سیٹس میں 1-6 اور 4-6 سے شکست دی۔