لاہور (دنیا نیوز) لاہور میں پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلا گیا، ٹیم پنک نے ٹیم وائٹ کو 7-6 سے ہرا دیا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، فائنل مقابلے سے قبل ہارس شو اور نیزہ بازی کے بھی مقابلے ہوئے۔
بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی باتوں سے متعلق جواب دینے سے گریز کیا، صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ میرا بھی حق ہے میں جہاں چاہوں اپنا ویک اینڈ گزاروں، مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے پوچھیں گے کہ گھوڑے کتنے خوبصورت ہیں؟ ایونٹ کتنا اچھا ہے؟