کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم کے رہنما آفاق احمد نے کہا کہ ملزموں کو سزا کے بغیر ایم ڈی کیٹ کے نتائج وہی ہوں گے۔
ایم کیو ایم کے رہنما آفاق احمد نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ سے متعلق ادھورے فیصلے پر عدالت سے رجوع کریں گے، ایم ڈی کیٹ سے متعلق عدالتی فیصلہ ادھورا ہے، پچھلے سال بھی قوم کے معماروں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔
آفاق احمد نے مزید کہا کہ اگر پچھلے سال ہی پیپر لیک کرنے، فروخت کرنے اور بدعنوانی اور بدانتظامی کے ذمہ دارو ں کو سزا دی جاتی تو امتحان دوبارہ منعقد نہ کرانا پڑتے، مہاجر قومی موومنٹ اس ادھورے فیصلے پر عدالت سے رجوع کریگی۔
ان کاکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم امتحانات سے پہلے مجرموں کو کیفر کردار تک پہچانے اور ایسے عناصرسے نظام کو پاک کرنے کی استدعا کرے گی۔