آئینی عدالت کا قیام: ایم کیوایم نے وفاق کو گرین سگنل دیدیا

Published On 14 October,2024 04:07 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایم کیوایم اور وفاقی حکومت کے وفد کی ملاقات میں اہم پیشرفت ہوئی، وفاقی آئینی عدالت کے قیام پر ایم کیو ایم نے حکومتی وفد کو گرین سگنل دیدیا۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے آئینی ترامیم میں بلدیاتی اداروں کو با اختیار بنانے پر زور دیا، کوٹہ سسٹم، بھرتی کے طریقہ کار پر ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وفد کو آگاہی دی، ایم کیو ایم نے این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈز کی براہ راست نچلی سطح تک منتقلی کا بھی مطالبہ کیا۔

حکومتی وفد نے ایم کیو ایم کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کی یقین دہانی کرائی، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم کی جدوجہد آرٹیکل 140 اے کی بحالی کیلئے ہے، ایم کیوایم مجوزہ آئینی ترمیم سے آگاہ کیا، ایم کیوایم نے آئی پی پیز کے مسئلے کو حل کرنے کی تجاویز دیں۔

خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اپنے مطالبات پیش کئے ہیں۔