اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیروزارت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ جےیوآئی کے بغیر ترمیم ہوسکتی ہے مگر اس کےقائل نہیں۔
دنیا نیوز کے پروگرام دنیا نیوزکےپروگرام’’ ٹونائٹ ود ثمرعباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوتے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ آئینی عدالت بالکل بننی چاہیے، ترمیم کے حوالے سے چیزوں کو ڈسکشن کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جےیوآئی کے بغیر ترمیم ہوسکتی ہے مگر اس کےقائل نہیں، تحریک انصاف والے بہتر تجاویز نہیں دیتے، تحریک انصاف آئینی ترمیم نہ لانے کے لیے بضد ہیں۔
مشیروزارت قانون وانصاف کا مزید کہنا تھا کہ ایس سی او سے پہلے یا بعد میں ترمیم ہو ایسا کوئی ایشو نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ آئینی عدالتیں بنیں، چیف جسٹس آف پاکستان کا نوٹیفکیشن بھی آ جائے گا۔