ملکی ترقی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانا ہوگا: مصطفیٰ کمال

Published On 22 October,2024 06:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما ایم کیوایم مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کیلئے بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانا ہو گا۔

قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترمیم کےبعد صوبوں نے سارے اختیارات وفاق سے لیے، صوبوں نے اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کیے، سارے اختیارات وزیراعظم اورچاروں وزرائےاعلیٰ کے پاس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندوں کو بااختیار بنانا ہوگا، عجیب مذاق ہے مدت ختم ہونے کے بعد بلدیاتی انتخابات ہی نہیں کرائےجاتے، آئین میں شامل کریں پہلے لوکل گورنمنٹ الیکشن ہوں گے۔

رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ میثاق جمہوریت میں لوکل گورنمنٹ الیکشن کا بھی ذکرہے۔