آئینی ترامیم سے اگر عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے: خالد مقبول

Published On 07 October,2024 01:11 am

کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آئینی ترامیم کو دیکھیں گے پھر فیصلہ کریں گے، اگر اس سے عوام کو فائدہ ہوگا تو ساتھ دیں گے۔

چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے فیصلے کرنے کے لئے آزاد ہیں، پاکستان آگے کی طرف جارہا ہے تو یہ لوگ رخنہ ڈال رہے ہیں، مصنوعی قیادت جب بھی لانے کی کوشش کی اس کے نتائج اچھے نہیں رہے، ہم کوٹہ سسٹم کی مخالفت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک میرٹ کا فیصلہ کرنے والے خود میرٹ پر نہیں ہوں گے تو معاملات نہیں چل سکتے۔