ایم کیوایم پاکستان کا ایم ڈی کیٹ کے امتخانات میں ناقص انتظامات پر اظہار تشویش

Published On 22 September,2024 10:32 pm

کراچی :(دنیا نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے ایم ڈی کیٹ کے داخلے کے امتحان کیلئےناقص انتظامات پرتشویش کااظہار کردیا۔

اراکین سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی وزارت صحت انتظامی بنیادوں پرمکمل ناکام دکھائی دیتی ہے، ایم ڈی کیٹ کےامتحان کی بھاری فیس وصول کرنے کے باوجود طلبا و طالبات کیلئے ناقص انتظامات کئےگئے۔

انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکزمیں بیٹھنےاورپینےکےپانی تک کامناسب انتظام نہیں تھا، طالبات کےساتھ آئےہوئےوالدین کیلئےبھی کوئی انتظام نہیں کیا گیا تھا، اسی امتحان کیلئے لاہور میں 8 جبکہ ملک کےسب سے بڑے شہر کراچی میں صرف 2 امتحانی مراکزقائم کیے گئے۔

اراکین کا کہنا تھا کہ صرف2امتحانی مراکز ہونے کی وجہ سے ہزاروں طلباء وطالبات کو لمبی قطاروں میں کھڑے رہ کر انتظار کرنا پڑا، امتحانی مراکزکےاطراف شدید ٹریفک جام کی وجہ سےطالب علموں کوامتحانی مراکزتک پہنچنےمیں بھی دشواری کاسامناکرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت ایم ڈی کیٹ کےامتحانات کاانعقاد کرانے میں انتظامی بنیادوں پرمکمل ناکام دکھائی دیتی ہے۔