کراچی : (دنیانیوز) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام میں ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ دےکر ہماری آزادی و خودمختاری کی حفاظت کی ، پاک سر زمین کے دفاع میں ہمارے بہادر جوانوں نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا۔
ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آج کا دن عزم و ہمت، جذبہ حب الوطنی اور عظیم قربانیوں کی علامت ہے، آپس میں باہمی اتفاق اتحاد اور یقین محکم ہی کسی قوم کو اقوام عالم میں سیسہ پلائی دیوار بنادیتا ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر گھڑی تیار اس سرزمین کے بہادر بیٹے ہماری شان، آن اور ہمارا مان ہیں۔