وزیراعلیٰ مریم نواز کی یادگار شہداء پر حاضری، پھول چڑھائے

Published On 06 September,2024 10:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یاد گار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز یوم دفاع کے موقع پر لاہور کینٹ میں یادگار شہداء پہنچیں انہوں نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، مریم نواز نے یاد گار شہداء پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

اس موقع پر پاک فوج کے چاق چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔