لاہور : (دنیا نیوز) کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
مزارِ اقبال پر یوم دفاع کے حوالے سے پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ڈی جی رینجرز پنجاب نے کور کمانڈر لاہور کا مزارِ اقبال پہنچنے پر استقبال کیا۔
کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مزارِ اقبال پر پھولوں کی چادر رکھی، فاتحہ خوانی کی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا بھی کی۔
اس موقع پر کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے۔