کراچی: (دنیا نیوز) حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ناراض ہوگئی، حکومتی رویے پر ایم کیو ایم کے ارکانِ اسمبلی نے مایوسی کا اظہار کردیا۔
ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق کوٹہ سسٹم میں 20 سال کیلئے توسیع کسی صورت قبول نہیں، شہری سندھ کیلئے کئے گئے وعدے پر عملدرآمد نہ ہونا حکومتی بدنیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اراکین اسمبلی کی جانب سے رائے دی گئی کہ غیر سنجیدہ رویے پر حکومت میں شامل ہونے کے فیصلے پر نظرثانی کرنی چاہیے، کوٹہ سسٹم شہری سندھ کا تعلیمی و معاشی قتلِ عام ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے اراکین اسمبلی کو حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظرثانی کیلئے جلد اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرا دی۔