بلوچستان کے ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ، تعداد 3 ہو گئی

Published On 27 October,2024 11:43 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے ایک اور شخص میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پشین سے تعلق رکھنے والے ایک مریض کو فاطمہ جناح ہسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں میڈیکل ٹیسٹ کے دوران مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

دوسری جانب انتظامیہ نے بتایا کہ ہسپتال میں داخل کانگو سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد3 ہو گئی۔

یاد رہے گزشتہ روز بھی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی 50 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تشخیص ہوئی، جو اسی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔