لاہور: (ویب ڈیسک) بے خوابی نیند کی سب سے عام خرابیوں میں سے ایک ہے اور بہت سے لوگ اس کا شکار ہیں، اس سے نجات کے لیے سونے سے نصف گھنٹہ قبل کیمو مائل چائے پی لینی چاہئے۔
کیمومائل چائے نیند کے ہارمون میلاٹونن کو بڑھا سکتی ہے، یہ تناؤ کے ہارمون کورٹیسول کو کم کر سکتی ہے، آپ کو زیادہ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کیمومائل چائے مارکیٹوں میں آسانی سے دستیاب ہے۔
ایک حالیہ مطالعہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ نیند کے وقت کو کم کرتی ہے اور نیند کے معیار کو بہتر بناتی ہے ، یہ دائمی بے خوابی کے معاملات میں بھی فائدہ دیتی ہے، اس چائے میں اپائجنین ایک مرکب ہے جو دماغ میں جی اے بی اے ریسیپٹرز سے منسلک ہوتا ہے، یہ وہی ریسیپٹرز ہیں جن کو نیند کی گولیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جاتا ہے۔
یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ کیمومائل چائے بزرگوں، خواتین اور تناؤ یا اضطراب میں مبتلا لوگوں کے لیے موثر ثابت ہوئی ہے، یہ ایک محفوظ، کم خرچ اور مؤثر مشروب ہے، یہ مثالی مشروب ہے جو سونے سے آدھا گھنٹہ پہلے پی لینا چاہئے، اس سے معدے کی جلن اور گیس کم ہوتی ہے اور نظام ہضم بہتر ہوتا ہے۔
اس چائے کے نتائج کی توقع پہلی رات نہیں کی جانی چاہئے بلکہ دو ہفتے کے عرصے میں اثرات نمودار ہونا شروع ہوں گے۔
کیمو مائل چائے ہے کیا؟
یہ بابونہ کے خشک پھولوں سے بنائی جاتی ہے، کیمو مائل یعنی بابونہ ایک خوشبودار جڑی بوٹی ہے جو صدیوں سے یونانی، رومی اور یونانی طب میں استعمال ہوتی رہی ہے، بابونہ کا استعمال خاص طور پر طبِ یونانی اور طبِ اسلامی میں بہت عام ہے۔
کیمومائل چائے بنانا بہت آسان ہے، یہ جسم و ذہن کو راحت دیتی ہے، ایک کپ پانی لیں، ایک یا دو چمچ خشک بابونہ کے پھول لیں یا پھر بازار سے کیمو مائل ٹی بیگ لے لیں، شہد یا لیموں ذائقے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔
پانی کو اُبال لیں، بابونہ کے پھول یا ٹی بیگ کو ایک کپ میں رکھیں، اُبلے ہوئے پانی کو کپ میں ڈالیں، کپ کو ڈھانپ کر 5 سے 10 منٹ تک رکھیں تاکہ پھول اچھی طرح پک جائیں۔
اگر خشک پھول استعمال کیے ہیں تو چائے کو چھان لیں، پھر چائے پی لیں اور سکون محسوس کریں۔