بلوچستان: ناقص کارکردگی اور غفلت پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل

Published On 02 July,2025 10:50 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) محکمہ صحت بلوچستان نے 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو معطل کر دیا۔

اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت سہولیات میں رکاوٹ پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری طور پر معطل کیا ہے، نوٹیفکیشن بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت جاری کیا گیا۔

معطل افسران میں چاغی، کچھیَ، جھل مگسی، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، سبی، ڈیرہ بگٹی اور قلعہ عبداللہ کے ڈی ایچ اوز شامل ہیں۔

اعلامیہ کے مطابق متعلقہ ڈپٹی ڈی ایچ اوز کو عارضی چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔