ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

Published On 30 June,2025 05:17 pm

ژوب : (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 20 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ژوب سے 40 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔

شہری خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔