شہر قائد میں پھر سے زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ

Published On 22 June,2025 08:51 pm

کراچی:(دنیا نیوز) کراچی کے علاقے ملیر اور اس کے اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 3.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیر زمین تھی،زلزلہ کا مرکز ملیر کے شمال میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کراچی میں یکم جون سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں تاہم کسی جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔