تربت میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ

Published On 12 June,2025 08:18 pm

تربت: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے تربت اور اسکے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تربت سے 109 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔