کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.5 ریکارڈ

Published On 08 June,2025 06:00 pm

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے زلزلے کی شدت 3.5 اور گہرائی 9 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 4 کلو میٹر دور جنوب مشرق میں تھا۔

علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 33 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔