شہر قائد پھر لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ

Published On 03 June,2025 07:08 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد پھر زلزلے سے لرز اٹھا، کراچی میں دو روز میں 11 واں زلزلہ آیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 2.6 ریکارڈ گہرائی40 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز ملیر کے شمال مشرق میں 5 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے شہر قائد میں دو روز کے دوران 10 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے جا چکے ہیں جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔