خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

Published On 25 May,2025 11:53 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے خضدار اور گردونواح میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 6 ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کا مرکز خضدار سے 45 کلو میٹر جنوب میں تھا جبکہ گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔