سوات :(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 200کلو میٹر تھی۔
علاوہ ازیں زلزلے کامرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا،تاہم زلزلے کے باعث کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔