کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے زلزلے کی شدت 2.0 اور گہرائی 40 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ملیر سے 11 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔
علاقہ مکینوں کا بتانا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون سے اب تک 29 زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے جاچکے ہیں۔