کراچی میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی، مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 12 June,2025 03:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں ایک بار پھر زمین لرز اٹھی۔

قائد آباد سمیت ملیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے رات ایک بج کر 44 منٹ پرآئے، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 2.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ ملیر اور اطراف کے ایک کلو میٹر کے علاقے میں آیا۔

زلزلے کے باعث کسی بھی قسم کے جانی و مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔