سوات:(دنیا نیوز) بلوچستان کے بعد سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ۔
علاوہ ازیں زلزلے کی زیر زمین گہرائی 220کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
یاد آج صبح بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل اور گردونواح میں ریکٹر سکیل پر 5.5 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس گئے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔