ملتان: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔
واقعے کے بعد جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔
سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی خواتین کی نمازجنازہ ملتان میں ادا کر دی گئی جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔