مشرقی آسٹریلیا میں 3 دن میں ریکارڈ بارش، سیلاب سے ہر طرف تباہی، 5 افراد ہلاک

Published On 24 May,2025 06:44 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) مشرقی آسٹریلیا میں 3 دن میں 6 ماہ کی ریکارڈ بارش، سیلاب سے ہر طرف تباہی، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز میں طوفانی بارشوں سے سڑکیں بہہ گئیں، سیلابی صورتحال سے 10 ہزار سے زائد عمارتیں متاثر ہوئیں، کئی قصبوں تک زمین رسائی منقطع ہو گئی۔

2 ہزارسے زائد کارکن شہریوں کو ریسکیو اور بحالی مشن میں مصروف ہیں، 50 ہزار افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں اور امداد کے منتظر ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق سیلابی صورت حال کی وجہ سے لوگ کاروں، گھروں اور ہائی وے کے پلوں پر چڑھ گئے۔

وزیراعظم انتھونی نے کہا کہ بہت بڑے نقصان سے مل کر نمٹنا ہو گا، سیکڑوں افراد اب بھی پناہ گاہوں میں ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ شدید موسمی واقعات کا تعلق موسمیاتی تبدیلیوں سے ہو سکتا ہے، واضح رہے کہ یہ سڈنی سے 400 کلومیٹر دور دریاؤں اور وادیوں پر مشتمل آسٹریلیا کا ذرخیز علاقہ ہے۔