دریائے سوات میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ ہونے کا انکشاف

Published On 29 June,2025 11:26 am

پشاور: (دنیا نیوز) دریائے سوات میں ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق 2010 سے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم دیا گیا لیکن تاحال نصب نہیں ہوسکا، سسٹم متعلقہ اداروں کے ساتھ غیر فعال دفاتر میں پڑا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دریائے سوات پر ارلی فلڈ وارننگ سسٹم فعال ہوتا تو قیمتی جانوں کا ضیاع نہ ہوتا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، ریلیف اور متعلقہ ادارے ارلی فلڈ وارننگ سسٹم نصب کرنے میں 15 سال بعد بھی ناکام رہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل دریائے سوات میں بے رحم لہروں کی نذر ہو کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہوگئی، جاں بحق ہونے والے 9 افراد کا تعلق ڈسکہ اور 2 کا مردان سے ہے۔