ژوب : سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، ایک ہی فیملی کی 4 خواتین جاں بحق

Published On 28 June,2025 08:00 pm

ژوب :(دنیا نیوز) سوات اور حویلیاں کے بعد بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھی سیلابی ریلے میں فیملی کے بہہ جانے کا واقعہ سامنے آ گیا۔

لیویز ذرائع کے مطابق فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے، اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4خواتین ڈوب کرجاں بحق ہوگئیں جب کہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔

لیویز ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والی تین خواتین سگی بہنیں تھیں، ان کا تعلق پنجاب کے ضلع ملتان سے تھا، بدقسمت خاندان کوئٹہ کے راستے ژوب پہنچا تھا۔

دوسری جانب مرنے والے خواتین کی لاشیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر آبائی علاقے میں بھجوا دیا گیا۔