لاہور سمیت پنجاب کے میڈیکل کالجز کے پرنسپلز تعینات

Published On 28 June,2025 06:08 pm

لاہور:(دنیا نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے لاہور سمیت پنجاب کے میڈیکل کالجز کے پرنسپلز تعینات کر دیے۔

 لاہور جنرل ہسپتال میں پروفیسر فاروق افضل کو مستقل بنیادوں پر پرنسپل تعینات کردیا گیا جب کہ پروفیسر ہارون حامد کو میو ہسپتال کا چیف ایگزیکٹو آفیسر تعینات کردیا گیا۔

اسی طرح جناح ہسپتال لاہور میں پروفیسر طیبہ وسیم کو مستقل پرنسپل تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر پنجاب کے دیگر کالجز سے پروفیسرز کے تقررو تبادلے کر دیے گئے۔