کراچی :(دنیا نیوز) وزیرتعلیم سندھ سیدسردارعلی شاہ کا مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پرردعمل آ گیا۔
شہر قائد سے جاری اپنے ایک بیان میں سردارعلی شاہ نےمفتاح اسماعیل کی سوشل میڈیاپرچلنےوالی پریس کانفرنس میں بتائی گئی باتوں کوبےبنیاد قراردے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جس رپورٹ کا حوالہ دیا ہے، سندھ حکومت اس رپورٹ پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے، سندھ حکومت نےپلاننگ اینڈ کمیشن آف پاکستان کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن پروگرام انڈیکس کی رپورٹ کوحقائق کے برعکس قرار دیاتھا۔
سید سردارعلی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم کہہ چکےہیں اسلام آباد کےادارےزمینی حقائق جانےبنابس’ ڈیسک انالسٹ‘ کا کردار ادا کرتے ہیں، جس رپورٹ کا حوالہ دیا جا رہا ہے، اس کے ڈیٹا کے ذرائع 2022-23 کے ہیں، سب جانتےہیں کہ 2022 میں شدیدسیلاب آیاتھااورلوگ 2023 کےاوائل تک بےگھرتھے،اس لیےرپورٹنگ میں حقائق تبدیل ہوئے۔
وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ حقائق جانےبغیر دانستہ طور پر سندھ کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے، مفتاح اسماعیل کے پاس بیچنے کو کوئی اورمنجن نہیں ہے تو وہ ایک آدھی رپورٹ لے کر آگئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل باقی صوبوں کو بتائیں کہ پنجاب کے سکولوں میں ایک لاکھ اساتذہ کی کمی ہے، خیبر پختونخوا کے سکولز میں بچیوں کی کا کیا حال ہے؟