کوئٹہ میں ایک اور کانگو وائرس کا کیس سامنے آگیا

Published On 26 October,2024 11:25 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک اور کانگو وائرس کا کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 50 سالہ خاتون کو کانگو وائرس کے شبہ میں ہسپتال داخل کرایا گیا ، جہاں اس کا کانگو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر مرض کی تشخیص ہوئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ خاتون کا تعلق کوئٹہ سے ہے  جس کا علاج معالجہ جاری ہے ۔

واضح رہے کہ 16 اگست کو بلوچستان میں کانگو وائرس میں مبتلا ایک مریض دم توڑ گیا تھا جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں 5 افراد کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔