بلوچستان میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ، تعداد21ہو گئی

Published On 25 October,2024 06:13 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک اور بچے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، نیا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی جبکہ رواں سال بلوچستان سے 21 پولیو کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

دوسری جانب رواں سال سندھ 12، کے پی سے 6 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، رواں سال پنجاب ایک، اسلام آباد سے ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔