بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، 3 قراردادیں پیش کی گئیں

Published On 23 October,2024 05:05 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، 3 قراردادیں پیش کی گئیں۔

بلوچستان اسمبلی ذرائع کےمطابق بلوچستان اسملبی کا اجلاس پینل آف چیئرمین خیرجان بلوچ کی صدارت 20 منٹ کی تاخیرسے شروع ہوا اجلاس میں صوبے میں امن وامان سیمت عوامی نوعیت کی 3 قراردادیں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں سابق اراکین اسمبلی مرحوم میر ہمایوں مری اور مرحوم سردار رضا محمد بڑیچ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور ان کی ملک و قوم کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پیش ہوئی،ایوان نے تعزیتی قرارداد منظور کرلی۔

دوسری جانب پینل آف چیئرمین خیرجان بلوچ نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25 اکتوبرسہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا۔